Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

منشیات رکھنے کا الزام، معروف سری لنکن کرکٹر گرفتاری کے بعد معطل

شائع 28 مئ 2020 05:11pm

کولمبو: بین الاقوامی کرکٹ میں سری لنکا کی نمائندگی کرنے والے کرکٹر شیہان مادو شناکا پہلے منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار ہوئے تھے اور اب بورڈ کی جانب سے انہیں معطل کردیا گیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شیہان مادو شناکا کی معطلی تب تک برقرار رہے گی جب تک ان کے خلاف کیس کی کارروئی مکمل نہیں ہوجاتی۔ انہیں ہفتے کے روز ہیروئن رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Sri Lankan cricketer Madushanka suspended for alleged heroin ...

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ شیہان کو پننالا سے ہفتے کے روز گرفتار کیا گیا، وہ ملک میں کورونا وائرس کے باعث قومی سطح پر کرفیو کے دوران ایک شخص کے ساتھ کار میں جارہے تھے، تلاشی کے دوران ان کے پاس سے 2 اعشاریہ 7 گرام ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔

شیہان مادوشناکا نے بنگلادیش کیخلاف صرف 2 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں تاہم انجریز کے باعث تاحال وہ ایک روزہ کرکٹ میں اپنے ملک کی نمائندگی نہیں کرسکے ہیں۔

واضح رہے کہ 25 سالہ فاسٹ بولر نے 2018 میں اپنے ڈیبیو میچ پر بنگلادیش کے خلاف ہیٹ ٹرک اسکور کی تھی۔

Sri Lanka cricketer Shehan Madushanka